قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

Quran Reading

Quran Reading

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت تعلیم نے اسکولوں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ قرآن پاک پڑھانے کی تجویز دی ہے۔

چھٹی سے بارہویں جماعت تک کے طلبا کو قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔ قرآن پاک کی تعلیم کے حوالے سے نصاب بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی بھی لی جا رہی ہے۔ وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان نے مسودہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کے حوالے کیا۔

کونسل مسودے کا جائزہ لیکر حتمی فيصلہ کرے گی۔